اسرائیل کا چپہ چپہ حزب اللہ کے میزائلوں کی زد میں ہے

اسرائیل کے ایک وزیر نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل کا چپہ چپہ حزب اللہ لبنان کے میزائلوں کی لپیٹ میں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے ایک وزیر نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل کا چپہ چپہ حزب اللہ لبنان کے میزائلوں کی لپیٹ میں ہے۔ اسرائيلی اخبار یدیعوت احارنوٹ نے اسرائیل کے انرجی کے وزیر یووال اشٹائنس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ کے میزائل پورے اسرائیل کو نشانہ بناسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسرائیل نے لبنان کی سرحد کے قریبی اپنی فوجی سرگرمیوں میں اضافہ کردیا ہے۔ اخبار رائے الیوم نے حزب اللہ کے کئی رہنماؤں کی اسرائیل کے ہاتھوں شہادت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیل نے حزب اللہ کے سابق سربراہ شہید عباس موسوی کو شہید کیا، عماد مغنیہ  اور حسن اللقیس کو شہید کیا لیکن اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات سے حزب اللہ کمزور ہونے کے بجائے ایک طاقتور تنظیم میں تبدیل ہوگئی جو آج لبنان اور اپنے ملک کی سرحدوں کا مکمل طور پر دفاع کرنے کے لئے آمادہ ہے اور جس نے تاریخ میں پہلی بار اسرائیل کو شکست دیکر اسرائیلی فوج کی طاقت کا طلسم توڑدیا تھا۔

News Code 1886325

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 6 =