5 دسمبر، 2018، 4:55 PM

افغانستان میں 6 طالبان دہشت گرد ہلاک

افغانستان میں 6 طالبان دہشت گرد ہلاک

افغانستان کے صوبے ہرات میں پولیس چوکی پر طالبان کے حملے میں پولیس اہلکار اور 3 شہری ہلاک ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 6 طالبان دہشت گرد بھی مارے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں پولیس چوکی پر طالبان کے حملے میں پولیس اہلکار اور 3 شہری ہلاک ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 6  طالبان دہشت گرد بھی مارے گئے۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے ہرات میں پولیس چیک پوسٹ پر طالبان دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور 3 شہری ہلاک ہوگئے، پولیس کی جوابی کارروائی میں 6  طالبان دہشت گرد بھی مارے گئے۔پوليس ترجمان عبدالاحد ولی زادہ نے میڈیا کو بتايا کہ درجن سے زائد طالبان دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے حملہ کیا، پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے طالبان دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔ زخمی طالبان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

News ID 1886212

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha