5 دسمبر، 2018، 12:31 PM

عمران خان کو بیوی کے ذریعہ اپنے وزیر اعظم ہونے کا پتہ چلتا ہے

عمران خان کو بیوی کے ذریعہ اپنے وزیر اعظم ہونے کا پتہ چلتا ہے

پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ وزیر اعظم عمران کو اپنی بیوی کے ذریعے پتہ چلتا ہے کہ وہ وزیراعظم ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ وزیر اعظم عمران کو اپنی بیوی کے ذریعے پتہ چلتا ہے کہ وہ وزیراعظم ہیں۔ مریم اورنگ زیب نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا کہ الیکشن جلد ہوسکتے ہیں، عمران خان نے دو دن پہلے کہا کہ اسد عمر نے بتایا کہ ڈالر کی قدر بڑھ رہی ہے، دو دن بعد بیان دیتے ہیں ٹی وی سے پتہ چلا کی ڈالر کی قیمت بڑھ چکی ہے۔

ترجمان نون لیگ کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے الیکشن سے متعلق بیان پر ردعمل بھی جہانگیر ترین دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ نیب پراسیکیوٹر کے استعفے سے سامنےآگیا، وفاقی وزیر اطلاعات اور وزیر تعلیم غائب ہیں، کہیں نظر نہیں آ رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ڈی چوک میں اساتذہ بیٹھے ہیں اور حکومتی وزیر ان کی نہیں سن رہے، حکومت کو جہانگیر ترین صاحب حکم دیں گے تو وہ اساتذہ کے پاس جائے گی۔

News ID 1886196

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha