مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیتھر ناروٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی این جی اوز کو کام کرنے سے روکنا قابل افسوس بات ہے۔ اطلاعات کے مطابق واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیتھر ناورٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کام کرنے والی 18 بین الاقوامی این جی اوز کو کام کرنے سے روکا گیا جو کہ قابل افسوس بات ہے، حالانکہ پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کے فروغ میں بین الاقوامی این جی اوز کا اہم کردار رہا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیتھر ناروٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی این جی اوز کو کام کرنے سے روکنا قابل افسوس بات ہے۔
News ID 1886193
آپ کا تبصرہ