1 دسمبر، 2018، 1:23 PM

پاکستان اور روس کی باہمی بحری مشقوں کا انعقاد

پاکستان اور روس کی باہمی بحری مشقوں کا انعقاد

پاکستان اور روس کی باہمی بحری مشقوں کا شمالی بحرہ عرب میں انعقاد کیا گیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور روس کی باہمی بحری مشقوں کا شمالی بحرہ عرب میں انعقاد کیا گیا ہے ۔  ترجمان پاک بحریہ کے مطابق روسی بحریہ کے دو جہازوں نےکراچی بندرگاہ کا دورہ اور مشقوں میں شمولیت اختیار کی۔ دورے کے دوران روسی بحریہ کے آفیسرز نےپاک بحریہ کی فیلڈ کمانڈز سے ملاقاتیں کی اور مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ شمالی بحیرہ عرب میں منعقدہ مشقوں میں پاک بحریہ اور روسی بحریہ کے جہازوں نے جنگی آپریشنز میں حصہ لیا۔  مشقوں کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔ روسی بحری جہازوں کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات اور تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

News ID 1886090

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha