مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی ملک اسلووینیا میں پہلی مرتبہ ایک خاتون کو مسلح افواج کا چیف مقرر کیا گیا ہے۔یورپی ملک اسلووینیا مغربی اتحاد (نیٹو) کا واحد رکن ملک ہے جس نے پہلی مرتبہ ایک خاتون کو مسلح افواج کا چیف مقرر کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یورپی ملک سلووینیا کے صدر نے ایک خاتون میجر جنرل کو آرمی کا سربراہ مقرر کرکے تاریخ رقم کردی ہے، میجرجنرل ایلنکا ایرمنک کو بدھ کے روز مسلح افواج کا چیف مقرر کیا گیا ہے۔ میجر جنرل ایرمنک سلووینیا کی آرمی چیف منتخب ہونے سے قبل ڈپٹی چیف آف اسٹاف کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہی تھیں۔سولووینین صڈر بوروٹ پاہور کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ ایرمنک آرمی کی کارکردگی کو بہتر بنائے میں موثر ثابت ہوگی۔
یورپی ملک اسلووینیا میں پہلی مرتبہ ایک خاتون کو مسلح افواج کا چیف مقرر کیا گیا ہے۔
News ID 1886038
آپ کا تبصرہ