مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صوبہ حلب میں وہابی دہشت گردوں نے کیمیائی ہتھیاروں سےحملہ کیا ہے اس حملے کے نتیجے میں اب تک 107 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق زخمیوں کے تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ شامی ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گردوں کی طرف سےکیمیائی گیس کے حملے کے نتیجے میں بہت سے افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ جبکہ شامی فوج نے بھی ان علاقوں پر جوابی کارروائی کی جہاں سے کیمیائی ہتھیارون کے ذریعہ حملے کئے گئے ہیں۔

شام کے صوبہ حلب میں وہابی دہشت گردوں نے کیمیائی ہتھیاروں سےحملہ کیا ہے اس حملے کے نتیجے میں اب تک 107 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
News Code 1885927
آپ کا تبصرہ