چین میں تیز رفتار کار کی زد میں آکر 5 بچے ہلاک

چین میں اسکول سے نکل کر سڑک پار کرنے والے بچے تیز رفتار کار کی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں اسکول کے 5 بچے ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں اسکول سے نکل کر سڑک پار کرنے والے بچے تیز رفتار کار کی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں اسکول کے 5 بچے ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق اسکول کی چھٹی ہونے کے بعد طالبعلم گروپ کی صورت میں سڑک پار کررہے ہیں جس کے باعث سڑک پر موجود دیگر گاڑیاں رک گئیں۔ لیکن دوسری سمت سے آنے والی ایک تیز رفتار کار سڑک پار کرنے والے ننھے طالبعلموں پر چڑھ  گئی جس کی ٹکر سے بچے دور جاگرے۔ ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد پولیس نے مذکورہ کار ڈرائیور کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق واقعہ دوپہر کے وقت پیش آیا جب اسکول کے طالبعلم چھٹی ہوجانے کے بعد سڑک پار کررہے تھے، حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

News Code 1885852

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =