طالبان  افغانستان میں جنگ بندی اور امن کے خواہاں نہیں ہیں

افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ طالبان نے ملک میں 17 سالہ شورش کے خاتمے کے لیے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی اور اب ایسا لگتا ہے کہ وہ امن کے لیے سنجیدہ ہی نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ طالبان نے ملک میں 17 سالہ شورش کے خاتمے کے لیے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی اور اب ایسا لگتا ہے کہ وہ امن کے لیے سنجیدہ ہی نہیں۔  افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ امریکہ کی امن عمل کے لیے حالیہ کوششوں کے باوجود ابھی تک افغان طالبان نے ایسا کوئی اشارہ نہیں دیا جس سے ظاہر ہوتا ہو کہ طالبان ملک میں 17 سالہ شورش کا خاتمہ چاہتے ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بہت جلد کوئی نتیجہ اخذ نہیں کرنا چاہتے لیکن تجربہ کی بنیاد پر یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ طالبان نے امن عمل میں شامل ہونے کے لیے کوئی ارادہ نہیں کیا۔

News Code 1885844

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =