پاکستان میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 3بچے جاں بحق

پاکستان کے علاقہ سوات کی تحصیل مٹہ میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 3بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ سوات کی تحصیل مٹہ میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 3بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق بچے کھیت میں پڑے مارٹر گولے سے کھیل رہے تھے۔ سوات کی تحصیل مٹہ کے گاؤں ارکوٹ نیلاگرام میں پیش آنے والے ہولناک سانحےمیں پرانے مارٹر گولے کے پھٹنے سے تین بچے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق 4بچے کھیتوں میں پڑے پرانے مارٹر گولے کے ساتھ کھیل رہے تھے کہ اچانک زور دار دھماکے سے مارٹر گولہ پھٹ گیا۔

جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام بچوں کا تعلق ایک ہی گھر سے ہے، حادثے کی اطلاع ملتی ہی پولیس اور مقامی لوگ جائے وقوع پر پہنچ گئے جہاں پر پولیس نے تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے۔

News Code 1885802

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =