امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر عمران خان کا رد عمل

امریکی صدرٹرمپ نے پاکستان پر دہشت گردوں کی حمایت کرنے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ نے پاکستان کو بڑی رقم فراہم کی لیکن اس نے امریکہ کے لئے کچھ نہیں کیا جس پر پاکستانی وزير اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارا نقصان بہت زیادہ ہوا لیکن ہمیں امداد بہت کم ملی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدرٹرمپ  نے پاکستان پر دہشت گردوں کی حمایت کرنے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ نے پاکستان کو بڑی رقم فراہم کی لیکن اس نے امریکہ کے لئے کچھ نہیں کیا جس پر پاکستانی وزير اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارا نقصان بہت زیادہ ہوا لیکن ہمیں امداد بہت کم ملی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے امریکی صدر کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ستمبر 2001 کے امریکہ پر حملے میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا لیکن پھر بھی پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں امریکہ کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ستمبر 2001 میں ورلث ٹریڈ سینٹر پر حملے میں 19 میں سے 15 دہشت گردوں کا تعلق سعودی عرب سے تھا۔ لیکن امریکہ نے کبھی بھی سعودی عرب پر دہشت گردوں کی حمایت پر تنقید نہیں کی ۔ کیونکہ امریکہ اور سعودی عرب دونوں ملکر مشرق وسطی میں دہشت گردی کو فروغ دینا چاہتے تھے ۔

News Code 1885753

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =