پاکستان نے امریکہ کے لئے کچھ نہیں کیا/ اسامہ بن لادن کو فوجی چھاؤنی کےقریب چھپا رکھا

امریکی ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی جانتا تھا کہ اسامہ بن لادن پاکستانی فوجی چھاونی کے بالکل ساتھ والے علاقے میں روپوش ہے،ہم پاکستان کو سالانہ ایک ارب 30 کروڑ ڈالر سے زیادہ دیتےتھے،لیکن اس نے ہمارے لئے کچھ نہیں کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ڈونلڈ ٹرمپ نے فیکس نیوز کے ساتھ گفتگو میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی جانتا تھا کہ اسامہ بن لادن پاکستانی فوجی چھاونی کے بالکل ساتھ والے علاقے میں روپوش ہے،ہم پاکستان کو سالانہ ایک ارب 30 کروڑ ڈالر سے زیادہ دیتےتھے،لیکن اس نے ہمارے لئے کچھ نہیں کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کی امداد اس لئے بند کی کیوں اس نے ہمارے لئے کچھ نہیں کیا۔امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی حکومت کی جانب سے پاکستان کی فوجی امداد بند کئے جانے کے اقدام کا دفاع کیا۔ امریکی صدر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی کردار پر تنقید کی بوچھاڑ کردی۔ انہوں نے ایک بار پھر سابقہ الزامات کو دہرایتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کو سپورٹ کررہے تھے اور اسامہ بن لادن فوجی چھاونی کے قریبی علاقے میں رہائش پذیر تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہر کوئی جانتا تھا کہ اسامہ بن لادن فوجی چھاونی کے بالکل ساتھ والے علاقے میں روپوش ہے،ہم پاکستان کو سالانہ ایک ارب 30 کروڑ ڈالر سے زیادہ دیتےتھے،لیکن اس نے ہمارے لئے کچھ نہیں کیا۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان 2017ء اگست میں تعلقات اس وقت خراب ہوئے جبکہ ٹرمپ نے افغانستان اور جنوبی ایشیا کے حوالے سے اپنی حکومت کی پالیسی کا اعلان کیا اور کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے محفوظ مقامات ہیں۔ امریکہ نے ستمبر 2017ء میں پاکستان کی 300 ملین ڈالر کی فوجی امداد روک دی تھی ۔

News Code 1885742

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 3 =