کوئٹہ میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے سابق ڈی آئی جی جاں بحق

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈپر موٹر سائیکل سوار مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے سابق ڈی آئی جی پولیس نعیم کاکڑ جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈپر موٹر سائیکل سوار مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے  سابق ڈی آئی جی پولیس نعیم کاکڑ  جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر موٹر سائیکل سوار مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سےسابق ڈی آئی جی نعیم کاکڑ زخمی ہو گئے ،جنہیں فوری طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا گیا تا ہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے ۔ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے نعیم کاکڑ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق ڈی آئی جی کو تشویش ناک حالت میں سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے ۔ نعیم کاکڑ مسجد میں نمازِ عشاء پڑھ کر گھر کی طرف جا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

News Code 1885714

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 14 =