پاکستانی وزیر اعظم کل متحدہ عرب امارات کے دورے پر روانہ ہوں گے

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کل متحدہ عرب امارات کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کل متحدہ عرب امارات کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ جہاں وہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد سے ملاقات کریں گے،پاکستان کو سعودی عرب اور چین کے بعد یو اے ای سے بھی بڑا مالی پیکج ملنے کا امکان ہے۔ پاکستانی وزیراعظم کا دورہ ایک روزہ ہو گاجس میں دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستانی وزیراعظم نے سعودی عرب، چین کے بعد ملائیشیا کا دورہ کرنا تھا تاہم اب  اس نے کوئی بڑی کامیابی ملنے پر ملائیشیا کے دورے سے قبل امارات جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ادھر پاکستان میں اپوزیشن رہنماؤں نے وزیر اعظم عمران خان کے اس قسم کے لگاتار دوروں کو پاکستانی قوم کے وقار کے خلاف قراردیا ہے۔

News Code 1885705

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 8 =