وزیر اعظم عمران خان نے خود کو ہٹلر سے تشبیہ دیکر ووٹ کی توہین کی

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے وزیر اعظم عمران خان کے ہٹلر والے بیان پر برہمی کا اظہار اور اسے ڈکٹیٹر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے خود کو ہٹلر سے تشبیہ دیکر ووٹ کی توہین کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے وزیر اعظم عمران خان کے ہٹلر والے بیان پر برہمی کا اظہار اور اسے ڈکٹیٹر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے خود کو ہٹلر سے تشبیہ دیکر ووٹ کی توہین کی ہے۔ سکھر میں ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ضیاء الحق, یحییٰ خان, ایوب خان یا کسی اور آمر نے خود کو ہٹلر سے تشبیہہ نہیں دی چناچہ ہر جمہوری سوچ رکھنے والے فرد کو وزیر اعظم کے اس بیان پر حیرانی ہوئی ہے۔خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ ایسی سوچ رکھنے والا ملک کا وزیر اعظم بن گیا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ بھٹو اس ملک کو مضبوط بنانا چاہتے تھے اس لیے انہیں قتل کیا گیا بھٹو نے وفاق کو مضبوط کیا اور بینظیر اور نوازشریف نےاس کو تقویت دی تھی لیکن کل یہ تبدیلی آئی کہ ہٹلر سامنے آگیا ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ جان بوجھ کر ملک کے سسٹم کو خراب کیا جارہا ہے، ملک میں 1952سے احتساب کیا جانا چاہئے جب ایک آمر کو گورنر بنایا گیا تھا اس کے ساتھ بھٹو کے مقدمے کو ری اوپن کیا جائے۔

News Code 1885702

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =