مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
اطلاعات کے مطابق غائبانہ نماز جناہ مکہ مکرمہ کی جامع مسجد اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی(ص) میں ادا کی گئی۔
مدینہ منورہ میں علی الصبح ہونے والی غائبانہ نماز جنازہ میں مقتول صحافی کے بیٹے صلاح خاشقجی نے بھی شرکت کی۔ سعودی عرب نے جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل کا اعتراف کرنے کے باوجود اس کی لاش ورثا کو دینے سے انکار کررہا ہے۔
آپ کا تبصرہ