مہر خبررساں ایجنسی نے سبا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ گذشتہ 48 گھنٹوں میں یمنی فورسز نے سعودی عرب کے کرائے کے 180 فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ساحل کے محاذ پر سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں پر کاری ضربیں وارد کی ہیں۔ جس کے نتیجے میں 180 کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں جن میں 13 اعلی افسر بھی شامل ہیں۔
یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ حالیہد نوں ميںد شمن کی 171 بکتر بند گاڑیوں کو بھی تباہ کیا گيا ہے۔
آپ کا تبصرہ