3 نومبر، 2018، 12:34 PM

اکرام نوید کا صوبہ پنجاب کے سابق وزير اعلی کے داماد کو کروڑوں روپے دینے کا اعتراف

اکرام نوید کا صوبہ پنجاب کے سابق وزير اعلی کے داماد کو کروڑوں روپے دینے کا اعتراف

پاکستان میں پنجاب پاور کے سابق سی ایف او اکرام نوید نے سابق وزير اعلی شہباز شریف کے داماد علی عمران کو کروڑوں کی رقم دینے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں قومی احتساب بیورو (نیب) اور پنجاب پاور کے سابق سی ایف او اکرام نوید کے درمیان پلی بارگیننگ کا سمجھوتہ ہوگیا جبکہ اکرام نوید نے سابق وزير اعلی شہباز کے داماد علی عمران کو کروڑوں کی رقم دینے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ نیب نے شہباز شریف کے داماد علی عمران کے قریبی ساتھی اکرام نوید کی پلی بارگیننگ کی درخواست لاہور کی احتساب عدالت میں جمع کروا دی ہے۔ چیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ملزم کی پلی بارگینگ کی درخواست منظوری کے بعد احتساب عدالت میں دی ہے۔

دوران تفتیش پنجاب پاور ڈیولپمنٹ کمپنی کے سابق چیف فنانشل آفیسر(سی ایف او) اکرام نوید نے اختیارات سے تجاوز اور کروڑوں کی کرپشن کا اعتراف کرلیا ہے۔ ملزم نے پنجاب پاور کمپنی، پی ایچ اے (پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی) اور ارتھ کوئیک ری کنسٹرکشن اینڈ ری ہیبلیٹشین اتھارٹی (ایرا) میں 50 کروڑ روپے کی کرپشن کا اعتراف کیا ہے۔

اکرام نوید نے یہ بھی بتایا کہ اس نے 13 کروڑ 19 لاکھ 37 ہزار روپے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران کو بھی دیئے۔ اکرام نوید نے ایرا میں 20 کروڑ 83 لاکھ 44 ہزار روپے، پنجاب پاور ڈویلپمنٹ میں 23 کروڑ 27 لاکھ 86 ہزار روپے اور پی ایچ اے میں 3 کروڑ 72 لاکھ 50 ہزار روپے کی کرپشن کا اعتراف کیا ہے۔نیب کے مطابق ملزم اکرام نوید نے غبن کی گئی تمام رقم واپس کرنے کی یقین دہانی کردی ہے۔

News Code 1885311

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha