26 اکتوبر، 2018، 6:42 PM

پاکستان میں 14 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق

پاکستان میں  14 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق

پاکستان کے آرمی چیف نے 14 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف نے 14 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان دہشت گردوں کی سزائےموت کی توثیق کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق ان دہشت گردوں نے پاکستانی فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں سمیت دہشت گردی کی سنگین کارروائیوں میں ملوث تھے اور مجموعی طور پر 22 افراد کو قتل کیا جن میں 3 شہری بھی شامل تھے۔ ان دہشت گردوں کے حملوں میں 23 سیکورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ سزا پانےوالوں میں مالم جبہ سوات کے ہوٹل پر حملہ کرنے والے دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

News Code 1885112

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha