مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی افغانستان کے ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے ہیں۔ یہ ان کا پی ٹی آئی حکومت کے قیام کے بعد بطور وزیر خارجہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ شاہ محمود قریشی اپنے دورے کے دوران افغانستان کی اعلیٰ ترین قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دونوں حکومتوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے اور خطے میں امن و استحکام قائم کرنے کے لئے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی افغان صدر کو وزیراعظم کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت دیں گے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی افغانستان کے ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے ہیں۔
News ID 1883974
آپ کا تبصرہ