مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئےکہا ہے کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چینلجز کا سامنا ہے۔ لیکن قوم کی حمایت سے ان چیلنجز پر کامیابی سے قابو پائیں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نے کہا کہ حکومت فوج کو اپنی صلاحیتیں بڑھانے کے لیے تمام وسائل مہیا کرے گی، پاکستان کی منزل آگے بڑھنا ہے اور انشاء اللہ ہم مثبت سوچ اور دوسری اقوام سے اچھے مراسم کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی جی ایچ کیو آمد اور فوج کی صلاحیتوں پر اعتماد کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ پاک فوج مادر وطن کی حفاظت کے لیے قوم کی توقعات پر پورا اترے گی،ہر قیمت اور قربانیوں سے مادر وطن کی حفاظت کی جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چینلجز کا سامنا ہے ۔
News ID 1883525
آپ کا تبصرہ