30 اگست، 2018، 7:39 PM

پاکستان کے بزرگ شہری ریل گاڑی کا سفر مفت کریں گے

پاکستان کے بزرگ شہری ریل گاڑی کا سفر مفت  کریں گے

پاکستان کے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ریلوے 20کروڑعوام کی سواری ہے، 75سال سے زائدعمر کےافراد ریلوے میں مفت سفر کرسکیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ریلوے 20کروڑعوام کی سواری ہے، 75سال سے زائدعمر کےافراد ریلوے میں مفت سفر کرسکیں گے۔ وفاقی وزیر ریلوےشیخ رشید نے کراچی میں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورا ریلوے سرمایہ کاروں کے لیے حاضر ہے ، افسران کو فریٹ میں سو فیصد اضافے کا ہدف دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ گرین لائن کی طرح ایک اور اچھی سپر ٹرین کراچی اسلام آباد کے لیے چلانا چاہتا ہوں ، مسافر موبائل فون پراپنی ٹرین کی پوزيشن دیکھ سکیں گے ،قوم تین چار ماہ کی مہلت دے ، گندی ٹرین کی حالت ٹھیک کروں گا ۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ آدھے افسر نیب کی زد میں آئیں گے تو ریل کیسے چلے گی ۔وزیراعظم فیصلہ کرلیں ، ریلوے کی ساری زمین پورے ملک کا قرضہ اتار سکتی ہے ،ریلوے کے جو مسائل 12 سال پہلے تھے وہی اب بھی ہیں،جو انکوائری نیب مانگ رہا ہے وہ اسے دے رہے ہیں ۔

News Code 1883523

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha