تین مغربی ممالک کا شام پر حملہ کرنے کا منصوبہ

شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے ماسکو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام پر تین مغربی ممالک امریکہ، فرانس اور برطانیہ حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے ماسکو میں گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ شام پر تین مغربی ممالک امریکہ، فرانس اور برطانیہ حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

شام کے وزير خارجہ روس کے دورے پر ہیں جہاں اس نے شام کے خلاف مغربی ممالک کی سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک کے شام میں جب تمام منصوبے ناکام ہوگئے اور وہ دہشت گردوں کے ذریعہ اپنے اہداف تک  نہ پہنچ سکے لہذا اب وہ شام پر براہ راست حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ شامی وزير خارجہ نے شام کے بارے میں روس کے مؤقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ روس شام میں قیام امن کے سلسلے میں اپنی ذمہ داری نبھا رہا ہے۔

News Code 1883522

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 14 =