مہر خـبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں سازمان تبلیغات اسلامی کے نگراں بورڈ کے ارکان کو منصوب کردیا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے حکم میں حضرات حجج اسلام سید مہدی خاموشی، محمد قمی ، احمد واعظی ، محمد حسین روحانی نژاد اور محمد رضا فلاح کو سازمان تبلیغات اسلامی کے آئین کی شق 8 اور 9 کے تحت سازمان کے نگراں بورڈ کا رکن مقرر کیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے حکم میں سازمان تبلیغات اسلام کے آئين کے مطابق سنجیدگی کے ساتھ تلاش و کوشش پر تاکید کی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سازمان تبلیغات اسلامی کے بورڈ کے ارکان کو منصوب کردیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں سازمان تبلیغات اسلامی کے نگراں بورڈ کے ارکان کو منصوب کردیا۔
News ID 1883450
آپ کا تبصرہ