مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر میں سرگرم وہابی د ہشت گرد تنظیم داعش نے مصری پولیس کی چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ د اری قبول کرلی ہے۔ مصری پولیس کے مطابق وہابی دہشت گردوں نے العریش سے 17 کلو میٹر دور پولیس کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا اور پولیس کی وجابی کارروائی میں 4 حملہ آور دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ اس حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔ ادھر مصری الیوم کے مطابق اس حملے میں 4 مصری سکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔
مصر میں سرگرم وہابی د ہشت گرد تنظیم داعش نے مصری پولیس کی چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ د اری قبول کرلی ہے۔
News ID 1883412
آپ کا تبصرہ