مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کو دی جانے والی 20 کروڑ ڈالر کی امداد معطل کر دی۔ امریکی صدر کے کاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ غزہ کو دی جانے والی 20 کروڑ ڈالر کی معاشی امداد کہیں اور منتقل کی جائے۔ ترجمان امریکی وزارت خارجہ کے مطابق یہ رقم دوسرے ترجیحی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔
واضح رہے امریکہ پہلے بھی فلسطین سے متعلق اقوامِ متحدہ کی ساڑھے 6کروڑ ڈالر کی امداد روک چکا ہے۔
آپ کا تبصرہ