23 اگست، 2018، 7:07 PM

چین اور امریکہ نے ایک دوسرے کی مصنوعات پر ٹیکس بڑھا دیا

چین اور امریکہ نے ایک دوسرے کی مصنوعات پر ٹیکس بڑھا دیا

چین اور امریکہ نے ایک دوسرے کی مصنوعات پر سولہ سولہ بلین ڈالر کے درآمدی محصولات عائد کر دیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین اور امریکہ نے ایک دوسرے کی مصنوعات پر سولہ سولہ بلین ڈالر کے درآمدی محصولات عائد کر دیئے ہیں۔ امریکہ نے چین کی جن درآمدی مصنوعات پر " امپورٹ ڈیوٹی " میں اضافہ کیا ہے، ان میں پمپس، کٹنگ آلات کے علاوہ صنعتی مشینری، گاڑیاں، الیکٹرانک اور بصارتی آلات کے پرزے شامل ہیں۔ چینی حکومت نے امریکہ کی جانب سے محصولات میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئے اِسے عالمی ادارہ تجارت کے ضوابط کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

News ID 1883323

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha