امریکہ کا پاکستان کی نغي حکومت کے ساتھ کام کرنے کا اعلان

امریکہ کی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہا کہ پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے متمنی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہا کہ پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے متمنی ہیں۔واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایلس ویلزنے کہا کہ پاکستان اور افغانستان باہمی تعلقات بہتر بنانے کے لیے کئی ماہ سے کوشش کررہے ہیں، پاکستان اورافغانستان کےدرمیان تعلقات کی کوشش کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں میں امن سے متعلق وزیراعظم عمران خان کی بات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ایلس ویلز نے مزید کہا کہ ہم نے تشویش ظاہر کی ہے کہ دہشت گرد گروہ پاکستان میں محفوظ پناہ گاہیں انجوائے کررہے ہیں جس وجہ سے ہم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان تنظیموں کے خلاف مزید کارروائی کرے۔

News Code 1883257

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =