17 اگست، 2018، 5:26 PM

عمران خان پاکستان کے 22 ویں وزير اعظم منتخب

عمران خان پاکستان کے 22 ویں وزير اعظم منتخب

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ملک کے 22 ویں وزیر اعظم منتخب ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ملک کے 22ویں وزیر اعظم منتخب ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی قومی اسمبلی  کے اسپیکراسد قیصر کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔ جس میں قائد ایوان کا انتخاب عمل میں آیا، ایوان میں نئے قائد کا انتخاب ڈویژن کے ذریعہ کیا گیا۔ جس میں عمران خان اور شہباز شریف کے درمیان مقابلے کے دوران ارکان دائیں اور بائیں دو حصوں میں تقسیم ہوگئے۔

رائے شماری کا عمل مکمل ہونے کے بعد اسپیکر نے نتائج کا اعلان کیا جس کے تحت عمران خان قائد ایوان منتخب ہوگئے، عمران خان کو 176 ووٹ ملے جب کہ شہباز شریف کو  96 ووٹ ملے۔ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے قائد ایوان کے انتخاب میں کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہیں دیا۔

رائے شماری میں عمران خان کو تحریک انصاف کے علاوہ ایم کیوایم ، بی اے پی، مسلم لیگ (ق)، بی این پی، عوامی مسلم لیگ اور جے ڈبلیو پی کے ارکان نے ووٹ دیا۔ مسلم لیگ (ن) کے شہباز شریف کو ان کی جماعت کے علاوہ ایم ایم اے کے ارکان کی بھی حمایت حاصل تھی۔

نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوگی اور پاکستان کے صدر ممنون حسین ان سے حلف لیں گے۔

News ID 1883142

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha