سوئیڈن کے مختلف شہروں میں 100 سے زائد گاڑیاں نذر آتش

سوئیڈن کے مختلف شہروں میں نوجوانوں نے رات کے اندھیرے میں 100 سے زائد گاڑیاں جلادی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوئیڈن کے مختلف شہروں میں نوجوانوں نے رات کے اندھیرے میں 100 سے زائد گاڑیاں جلادی ہیں۔ سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم، گوتھن برگ، اپسالہ اور فالکن برگ میں گزشتہ شب چہروں پر ماسک پہنے نوجوانوں نے کئی گاڑیاں نذر آتش کیں،گوتھن برگ شہر میں تو چند گھنٹوں میں 80 گاڑیاں جلائی گئیں جبکہ دیگر شہروں میں بھی چند گاڑیوں کو جلایا گیاہے۔اطلاعات کے مطابق  نقاب پو ش نوجوان پارکنگ ایریاز میں کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑ کر آتش گیر مادے کے ذریعے گاڑیوں کو جلاتے رہے جب کہ بعض گاڑیوں کو پیٹرول بموں سے آگ لگائی گئی،ان نوجوانوں کی جانب سے گاڑیاں جلانے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی لیکن مقامی پولیس افسر کا کہنا ہے کہ اس سے قبل کبھی ایسے وحشیانہ اور مجرمانہ واقعات نہیں دیکھے گئے۔

News Code 1883071

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =