14 اگست، 2018، 6:57 PM

پاکستان کے ضلع چارسدہ میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

پاکستان کے ضلع چارسدہ میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

پاکستان کے ضلع چارسدہ میں شبقدر بٹگرام کے علاقے اشارہ میں جرگہ کے دوران تلخ کلامی پرفائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 5افراد ہلاک جبکہ 3زخمی ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے ضلع چارسدہ میں شبقدر بٹگرام کے علاقے اشارہ میں جرگہ کے دوران تلخ کلامی پرفائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 5افراد ہلاک جبکہ 3زخمی ہوگئےہیں۔ اطلاعات کے مطابق ضلع چارسدہ کی تحصیل شبقدر کے علاقہ بٹگرام اشارہ میں 2 روز قبل موٹر سائیکل کی ٹکر سے بچہ زخمی ہو گیا تھا جس کا دونوں فریقین کے درمیان جرگہ جاری تھا۔ اسی جرگے کے دوران ملزمان نےفائرنگ کی جس کے نتیجے میں 50 سالہ فضل ربی اور اس کے بیٹے طاہر سمیت دیگر3 افرادجاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے  ہلاک  ہونے والے 5 افراد میں ایک جرگہ ممبر کا بیٹا بھی شامل ہےجبکہ واقعے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کو طبی امداد کے لیے پشاور منتقل کردیا گیاہے۔

 ادھر تھانہ بٹگرام نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دئیے جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیاہے۔

News Code 1883063

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha