افغان طالبان کا غزنی کے فوجی اڈے پر قبضہ کا دعوی

افغان طالبان نے شمالی افغانستان میں غزنی میں ایک بڑے فوجی اڈے پر قبضہ کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےافغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان نے شمالی افغانستان میں غزنی میں ایک بڑے فوجی اڈے پر قبضہ اور درجنوں فوجیوں کو یرغمال  بنانےکا دعوی کیا ہے۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا اس حوالے سے دعویٰ سامنے آیا ہے۔

افغان حکام کے مطابق فوجی اڈے پر طالبان کے حملے میں 17فوجی ہلاک اور 15زخمی بھی ہوئے ہیں، فوجی اڈے پر قبضے کے لیے طالبان اور حکومتی فورسز کے درمیان دو روز تک شدید جھڑپیں ہوئیں۔

افغانستان کے صوبے فریاب کی صوبائی کونسل کے سربراہ طاہر رحمانی کے مطابق طالبان نےغزنی کے فوجی اڈے پر موجود متعدد ٹینکوں کے علاوہ گولہ باردو بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

News Code 1883057

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =