نیب نے راولپنڈی بس منصوبے سے متعلق اہم ریکارڈ حاصل کرلیا

پاکستان کے احتساب ادارے نیب نے اورنج لائن، میٹرو بس اور راولپنڈی بس منصوبے سے متعلق اہم ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے احتساب ادارے نیب نے اورنج لائن، میٹرو بس اور راولپنڈی بس منصوبے سے متعلق اہم ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق نیب لاہور میں آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کے مرکزی گرفتار ملزم احد خان چیمہ کے خلاف تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور نیب نے اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس اور راولپنڈی بس منصوبے سے متعلق اہم ریکارڈ نیب لاہور نے حاصل کر لیا۔

ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے جنرل مینجر کو ریکارڈ کی فراہمی کے لئے خط لکھا تھا کہ جس کے جواب میں تینوں میگا پراجیکٹس سے متعلق مصدقہ آڈٹ اعتراضات کے دستاویزی ثبوت حاصل کر لئے گئے ہیں۔ پنجاب کے سابق وزیر اعلی شہباز شریف کو بھی نیب نے طلب کرلیا ہے۔

News Code 1882767

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 12 =