افغانستان کی شیعہ جامع مسجد میں  وہابی دہشت گردوں کےخودکش  حملے میں25 افراد شہید

افغانستان کے صوبہ پکتیا کے شہر گردیز کی شیعہ جامع مسجد میں وہابی دہشت گردوں کے خودکش حملے میں 25 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے طلوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے پکتیا کے شہر گردیز کی شیعہ جامع مسجد میں  وہابی دہشت گردوں کے خودکش  حملے میں 25 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے پکتیا کے مرکز میں واقع جامع مسجد امام زمان (عج)  میں نماز جمعہ کے دوران زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 25 نمازی شہید  اور 23 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گيا ہے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد مسجد میں افراتفری پھیل گئی جس کی زد میں آکر کئی نمازی زخمی ہوئے۔ ریسکیو ادارے کے افسر نے میڈیا کو بتایا کہ زور دار دھماکے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ اب تک کئی زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے جب کہ متعدد زخمی اب بھی مسجد میں موجود ہیں۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت انتہائی نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

News Code 1882764

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =