مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست اتراکھنڈ میں بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 14 مسافر جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ ہندوستانی شہر دیرہ دون میں پیش آیاجب ڈرائیور سے بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری تھی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 9 افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال پہنچا دیا گیا ۔بس میں 31افراد سوار تھے۔
ہندوستان کی ریاست اتراکھنڈ میں بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 14 مسافر جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1882375
آپ کا تبصرہ