مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزآرت خارجہ کے ترجمان فیصل نے اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختون خواہ میں انتخابی امیدواروں پر دہشت گردانہ حملوں سے پاکستانی قوم خوفزدہ ہونے والی نہیں ملک میں جمہوری انتخابی عمل جاری رہے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے پشاور اور مستونگ میں شہید ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کرنے کے بعد کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں دہشتگردی کے واقعات نے پوری قوم کو غمزدہ کیا تاہم انتخاباب سے قبل ایسے دہشت گردانہ حملوں سے پاکستان خوفزدہ ہونے والا نہیں ملک میں جمہوری انتخابی عمل جاری رہے گا اور پوری قوم بھی صاف شفاف انتخابات کے لیے پرعزم ہے، دوست ممالک کی جانب سے واقعات پر غم بانٹنے پر انکے شکر گزار ہیں۔
![پاکستانی قوم انتخابات سے قبل دہشت گردانہ حملوں سے خوفزدہ ہونے والی نہیں پاکستانی قوم انتخابات سے قبل دہشت گردانہ حملوں سے خوفزدہ ہونے والی نہیں](https://media.mehrnews.com/d/2016/04/08/3/2042458.jpg?ts=1486462047399)
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختون خواہ میں انتخابی امیدواروں پر دہشت گردانہ حملوں سے پاکستانی قوم خوفزدہ ہونے والی نہیں ملک میں جمہوری انتخابی عمل جاری رہے گا۔
News ID 1882369
آپ کا تبصرہ