17 جولائی، 2018، 8:47 PM

ہوائی میں کشتی پر ایک لاوا بم گرنے سے 23 سیاح زخمی

ہوائی میں کشتی پر ایک لاوا بم گرنے سے 23 سیاح زخمی

امریکی ریاست ہوائی میں آتش فشاں سے نکلنے والا ایک لاوا بم کشتی کی چھت پھاڑتے ہوئے سیاحوں پر گرا جس سے 23 سیاح زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ہوائی میں آتش فشاں سے نکلنے والا ایک لاوا بم کشتی کی چھت پھاڑتے ہوئے سیاحوں پر گرا جس سے 23 سیاح زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست ہوائی کے بگ آئی لینڈ میں واقع آتش فشاں کے دھانے سے ایک لاوا بم  پھٹ پڑا جو قریبی موجود سیاحوں کی کشتی کی پر آن گرا۔ لاوا بم چھت پھاڑتے ہوئے کشتی میں داخل ہوا جس کے نتیجے میں ایک سیاح کی ٹانگ ٹوٹ ہوگئی جب کہ دیگر 22 سیاح زخمی ہوگئے۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ بوٹ میں معمولی آگ لگی تھی جس پر قابو پالیا گیا ہے جب کہ کشتی کو پورٹ پر واپس پہنچا دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے تین کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ دیگر سیاحوں کو طبی امداد فراہم کر کے ہوٹل روانہ کردیا گیا ہے۔
 

News ID 1882309

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha