10 جولائی، 2018، 8:34 PM

تھائی لینڈ میں غار میں پھنسے کھلاڑیوں اور کوچ کو بحفاظت نکال لیا گیا

 تھائی لینڈ میں غار میں پھنسے کھلاڑیوں اور کوچ کو بحفاظت نکال لیا گیا

تھائی لینڈ کے زیر آب غار میں پھنسے اسکول فٹبال ٹیم کے 12 کم عمر کھلاڑیوں اور کوچ کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تھائی لینڈ کے زیر آب غار میں پھنسے اسکول فٹبال ٹیم کے 12 کم عمر کھلاڑیوں اور کوچ کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق آج صبح زیر آب غار میں پھنسے بقیہ 4 بچوں اور ایک کوچ  کو نکالنے کے لیے امدادی کام کا آغاز کیا گیا تھا جس کے دوران دو مرحلوں میں بقیہ 4 بچوں اور کوچ کو  بحفاظت نکال لیا گیا اس طرح تین دن کے کامیاب آپریشن کے بعد اسکول فٹبال ٹیم کے 12 بچوں اور کوچ کو غار سے نکالا گیا۔ غار سے نکالے گئے تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ابھی کچھ دن انہیں اسپتال میں رکھا جائے گا۔آپریشن کے انچارج  نے کہا کہ ریسکیو آپریشن کا آخری مرحلہ مشکلات اور رکاوٹوں سے بھرپور تھا تاہم امدادی ٹیم کا ایک ایک اہلکار کامیاب آپریشن کے لیے پُر عزم اور پر جوش تھا اور سب کا مقصد کسی بھی طرح غار میں پھنسے بے یارو مددگار بچوں کی جان بچانا تھا۔ امدادی کارروائی کا پہلا روز سب سے مشکل تھا تاہم ہم نے اس دن بہت سیکھا جو آج حتمی کارروائی میں مدد گار ثابت ہوا۔

News ID 1882110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha