مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں صدر اردوغان کی حکومت نے ایک نیا حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں فوجی بغاوت میں معاونت فراہم کرنے کے شبہ میں 18 ہزار سے زائد ملازمین کو ان کی نوکریوں سے برطرف کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ برطرف کردہ ملازمین میں 9 ہزار پولیس اہلکار، 5 ہزار فوجی اور 200 کے قریب مختلف جماعت کے اساتذہ شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ناکام فوجی بغاوت کے بعد ہونے والی برطرفیوں کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ 2016ء میں منتخب جمہوری صدر کا تختہ الٹنے کی کوشش کے الزام میں اب تک ایک لاکھ سے زآئد سول و عسکرین ملازمین کو گرفتار اور عہدوں سے برطرف کرکے ان کے خلاف مقدمات چلائے جارہے ہیں۔
ترکی میں صدر اردوغان کی حکومت نے ایک نیا حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں فوجی بغاوت میں معاونت فراہم کرنے کے شبہ میں 18 ہزار سے زائد ملازمین کو ان کی نوکریوں سے برطرف کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
News ID 1882061
آپ کا تبصرہ