5 جولائی، 2018، 10:03 AM

رحیم یارخان میں بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک

رحیم یارخان میں بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک

پاکستان کے علاقہ رحیم یارخان میں قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور9 شدید زخمی ہوگئے۔

مہر خـررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ رحیم یارخان میں قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور9 شدید زخمی ہوگئے۔ فتح پور پنجابیاں کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم ہوگیا، تصادم کے نتیجہ میں ایک خاتون 2 بچوں سمیت 6 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 9 شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو، موٹروے اور پنجاب پولیس موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو نے جائے حادثہ پر امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو شیخ زاید ہسپتال منتقل کر دیا، زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

News ID 1881958

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha