3 جولائی، 2018، 7:58 PM

امریکہ نے چین کی موبائل کمپنی کو قومی سلامتی کے لئے خطرہ قراردیدیا

امریکہ نے چین کی موبائل کمپنی کو قومی سلامتی کے لئے خطرہ قراردیدیا

امریکہ نے قومی سلامتی کو لاحق خطرات کے پیش نظر چین کی موبائل کمپنی کو لائسنس دینے سے انکار کردیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے قومی سلامتی کو لاحق خطرات کے پیش نظر چین کی موبائل کمپنی کو لائسنس دینے سے انکار کردیاہے۔

  اطلاعات کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے چین کی موبائل کمپنی کو امریکہ میں خرید وفروخت کے لیے لائسنس دینے سے انکار کردیا۔ ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چین مواصلاتی نظام کے ذریعہ امریکہ کو نقصان پہنچا سکتا ہے اس لیے قومی سلامتی کو درپیش خطرات کی وجہ سے چین کی موبائل کمپنی کو لائسنس جاری نہیں کیا گیا۔

امریکی محکمہ کامرس کے سیکریٹری برائے مواصلات اور انفارمیشن ڈیوڈ جے ریڈل نے کہا کہ چینی موبائل کمپنی کے حکام ملاقات میں امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور قومی سلامتی کے مفادات کے بارے میں خدشات دور کرنے میں ناکام رہے جب کہ تحفظات پر تسلی بخش جواب نہ ملنے پر محکمہ نے وزارت کو لائسنس جاری نہ کرنے کی تجویز دی، جسے قبول کرلیا گیا ہے۔

News ID 1881923

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha