1 جولائی، 2018، 8:29 PM

پاکستان نے ہندوستان کو ہندوستانی قیدیوں کی تفصیل فراہم کردی

پاکستان نے ہندوستان کو ہندوستانی قیدیوں کی تفصیل فراہم کردی

پاکستان نے اپنی جیلوں میں قید 471 ہندوستانی قیدیوں کی تفصیل اسلام آباد میں ہندوستانی سفارت خانے کوفراہم کردی ہیں۔

مہر خـبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے اپنی جیلوں میں قید 471  ہندوستانی قیدیوں کی تفصیل اسلام آباد میں ہندوستانی سفارت خانے کوفراہم کردی ہیں۔پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستانی جیلوں میں قید 471  ہندوستانی قیدیوں میں سے 53 سویلین جب کہ 418 ماہی گیرہیں جو مختلف جیلوں میں قید ہیں، ترجمان کے مطابق پاکستان اوربھارت21 مئی 2008 میں ہوئے معاہدے کے تحت ہرسال یکم جنوری اور یکم جولائی کو ایک دوسرے کے ساتھ قیدیوں کی تفصیلات کا تبادلہ کرتے ہیں۔ ہندوستانی وزارت خارجہ کی طرف سے پاکستانی قیدیوں کی تفصیل نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کی جائیں گی۔

News ID 1881872

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha