مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر فیصل آباد میں نون لیگ کے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور پی ٹی آئی رہنما عمران خان کے حامیوں میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق تھانہ ساندل بار کے علاقے میں تحریک انصاف اور (ن) لیگ کے کارکنوں میں تصادم کے درمیان فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 106 میں تحریک انصاف اور (ن) لیگ کے کارکنوں میں انتخابی بینرز لگانے کے معاملے پر جھگڑا ہوگیا۔ دونوں پارٹیوں کے کارکنوں میں گالم گلوچ کے بعد فائرنگ ہوگئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 کارکن زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں 3 لیگی اور 2 تحریک انصاف کے کارکن شامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ