مہر خبررساں ایجنسی نے دنیا نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں لاہور ہائیکورٹ نے ایپلٹ ٹریبونل کے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو تاحیات نااہل کرنے کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے انھیں این اے 57 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی ہے ۔اطلاعات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے عدالت کا فیصلہ سن کر قہقہ لگایا اور اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے عدالت کا ہر فیصلہ منظور ہے۔شاہد خاقان عباسی نے آبائی حلقے این اے 57 مری سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے فیصلے کے خلاف خواجہ طارق رحیم کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں گزشتہ روز اپیل کی تھی۔سابق وزیراعظم نے اپیل میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ایپلٹ ٹریبونل نے اختیارات سے تجاوز کیا، ٹریبونل کو تاحیات نااہلی کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ساتھ ہی انہوں نے ایپلٹ ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی بھی استدعا کی تھی۔
پاکستان میں لاہور ہائیکورٹ نے ایپلٹ ٹریبونل کے شاہد خاقان عباسی کو تاحیات نااہل کرنے کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے انھیں این اے 57 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی ہے ۔
News ID 1881810
آپ کا تبصرہ