22 جون، 2018، 9:47 PM

پاکستان تحریک انصاف کے دو رہنماؤں میں لڑائی

پاکستان تحریک انصاف کے دو رہنماؤں میں لڑائی

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سابق جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین کے درمیان سرد جنگ شدت اختیار کر گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی  پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سابق جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین کے درمیان سرد جنگ شدت اختیار کر گئی،  پارٹی کے دونوں سینیر رہنماو¿ں کی جانب سے ایک دوسرے پر سنگین الزامات بھی لگائے گئے تاہم اب لندن میں پاکستانی صحافی راشدہاشمی نے دعویٰ کر دیاہے کہ عمران خان کی موجودگی میں دونوں لیڈروں کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی اور شاہ محمود قریشی نے گلاس دے مارا۔

اطلاعات کے مطابق راشد ہاشمی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج سے چار روز قبل پی ٹی آئی کے اندرونی ذرائع نے مجھے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ عمران خان کی موجودگی میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے درمیان زبردست لڑائی ہوئی اور شاہ محمود قریشی نے جہانگیر ترین کو گلاس دے مارا یہ معاملہ دیکھ کر عمران خان وہاں سے اٹھ کر چلے گئے تاہم آج اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں ۔

News ID 1881610

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha