مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں علیحدگی پسند کرد باغی تنظیم" پی کے کے" کے راکٹ حملے میں 3ترک فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترک ضلع حقاری میں علیحدگی پسند باغی تنظیم " پی کے کے" کے حملے میں 3 ترک فوجی ہلاک اور 1 زخمی ہو گیا ۔ حفاظتی ذرائع کے مطابق ، شمالی عراق کے علاقے کوہ باسیان خالا سے دہشت گردوں نے ترکی کی حدود میں موجوداق توتون اور داعلیجہ علاقوں کے درمیان سڑک کی تعمیر کی نگرانی پر مامور سرحدی محافظوں پر راکٹ حملہ کیا تھا۔
ترکی میں علیحدگی پسند کرد باغی تنظیم" پی کے کے" کے راکٹ حملے میں 3ترک فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔
News ID 1881198
آپ کا تبصرہ