21 مئی، 2026، 8:25 PM

اسرائیلی فوجی ٹھکانوں اور جنگی سازوسامان پر حزب اللہ کی شدید گولہ باری

اسرائیلی فوجی ٹھکانوں اور جنگی سازوسامان پر حزب اللہ کی شدید گولہ باری

حزب اللہ لبنان نے اسرائیل کی مسلسل جنگ بندی خلاف ورزیوں کے جواب میں جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی اجتماعوں اور عسکری سازوسامان کو نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ نے آج جمعرات کو اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے ردعمل میں مارٹر گولوں اور راکٹوں کے ذریعے جنوبی لبنان میں دیر سریان بستی کے اطراف جمع اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا۔

حزب اللہ نے مزید بتایا کہ ایک دوسری کارروائی میں جنوبی لبنان کے القوزح علاقے میں موجود اسرائیلی فوجیوں اور عسکری سازوسامان کے اجتماع پر توپخانے سے گولہ باری کی گئی۔

حزب اللہ نے مزید کہا کہ راکٹوں اور ڈرونز کے ذریعے اسرائیلی قابض افواج کو دبل اور رشاف نامی بستیوں میں بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

News ID 1939377

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha