4 جون، 2018، 6:06 PM

پاکستانی فوج میں غلطی کو معاف نہیں کیا جاتا

پاکستانی فوج میں غلطی کو معاف نہیں کیا جاتا

پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج میں آج تک کسی کو غلطی پر معاف نہیں کیا خواہ وہ سپاہی ہو یا جنرل ہو۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج میں آج تک کسی کو غلطی پر معاف نہیں کیا گيا ۔خواہ وہ سپاہی ہو یا جنرل ہو۔  انھوں نے کہا کہ سابق آئی ایس آئی سربراہ اسد درانی نے این او سی لئے بغیر کتاب لکھی ،ادارے نے خود نوٹس لیا اور انکوائری شروع کی ،جلد فیصلہ بھی آئے گا ،جو آپ سے شیئر کیا جائےگا ۔میجر جنرل آصف غفورنے کہا کہ عوام کی محبت فوج کیلئے پچھلے 10 سال میں زیادہ ہوئی ہے، کم نہیں ہوئی،الزام لگانے سے ہم پر فرق نہیں پڑتا،ہم پاکستان کی جنگ لڑرہےہیں،ہر چیز کا جواب نہیں دے سکتے ،ہم ہر وہ کام کریں گے جو پاکستان کے مفاد میں ہوگا،ہم پاکستان کے لئے سب کچھ برداشت کریں گے لیکن جب ملک کے نقصان پہنچانے کی بات ہوگی تو کچھ برداشت نہیں کریں گے

News ID 1881188

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha