مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی کی وزارت داخلہ کی جانب سے ایک نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے بعد آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی فوج نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کو ان کی کتاب " دا اسپائی کرونیکلز " کے متنازع مندرجات سے متعلق وضاحت کے لیے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں طلب کر کے معاملے کی تفصیلی تحقیقات کا حکم دے رکھا ہے جس کی سربراہی حاضر سروس لیفٹیننٹ جنرل کریں گے۔
پاکستان کے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا۔
News ID 1881062
آپ کا تبصرہ