27 مئی، 2018، 1:18 AM

پاکستانی صدر کا 25 جولائی 2018 کو ملک میں عام انتخابات کرانے کا اعلان

پاکستانی صدر کا 25 جولائی 2018 کو ملک میں عام انتخابات کرانے کا اعلان

پاکستان کے صدر ممنون حسین نے 25 جولائی 2018 کو ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صدر ممنون حسین نے 25 جولائی 2018 کو ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدر کو انتخابات کی تاریخ سے متعلق سمری بھیجی تھی، جسے انہوں نے قبول کر لیا۔ پاکستان کی قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ ہوں گے۔ قومی اسمبلی و پنجاب اسمبلی کی پانچ سالہ مدت 31 مئی کو ختم ہورہی ہے جبکہ سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان اسمبلیاں اپنی مدت 28 مئی کو پوری کریں گی۔آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ان کی مدت پوری ہونے کے 60 روز کے اندر کرانا لازمی ہے۔ حکومت کی مدت پوری ہونے میں چند روز رہ گئے ہیں لیکن حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے درمیان نگراں وزیر اعظم کے لیے تاحال کسی ایک نام پر اتفاق نہیں ہوا۔

News ID 1880991

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha